ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس نے سدھوکوقمرباجوہ سے گلے ملنے بھیجاتھا:ہرسمرت کور

کانگریس نے سدھوکوقمرباجوہ سے گلے ملنے بھیجاتھا:ہرسمرت کور

Fri, 30 Nov 2018 01:38:38    S.O. News Service

چنڈی گڑھ:29/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پاکستان میں کرتارپور کوریڈور کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد پاکستان سے لوٹیں ہرسمرت کورنے کہاکہ ابھی تک سدھو پاکستان سے لوٹے کیوں نہیں ہیں؟ اس سب کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے۔ان کے وزراء پاکستان جاتے ہیں اور آرمی چیف قمر جاوید باجوا سے ملتے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ ہرسمرت کور نے اس سے پہلے بھی پاکستان سے لوٹتے ہوئے سدھو پرطنزکیاتھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ وہاں سدھو کوہندوستان سے زیادہ محبت اوراہمیت مل رہی تھی،ان کے وہاں کچھ اچھے تعلقات ہیں۔پاکستان میں کرتارپور کوریڈور کی بنیاد رکھے جانے کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد کور اور ان کے کابینہ ساتھی ہردیپ سنگھ پوری بدھ کی شام ملک واپس آئے۔دونوں وزراء ہندوستان کے نمائندے کے طورپر پاکستانی حکومت کے پروگرام میں شامل ہوئے۔پنجاب کے کابینہ وزیر نوجوت سنگھ سدھو بھی وہاں اپنی ذاتی حیثیت سے موجود تھے۔سرحد پار کرکے امرتسر میں داخل ہونے کے بعد کور نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے کرتارپور گردوارے میں برتن دھوکر خدمت کی۔پوری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہند-پاک سرحد کے دونوں طرف کرتار پور کوریڈور کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔یہ کوریڈور کرتارپور واقع گرودوارہ دربار صاحب کو ہندوستان کے گرداس پور ضلع میں واقع ڈیرہ بابا نانک گرودوارہ سے جوڑے گا۔ہندوستان نے 20سال پہلے اس کو تعمیر کرنے کا ارادہ کیا تھا۔بتا دیں کہ حکومت ہند نے کرتارپور کوریڈور پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے، لیکن ساتھ ہی صاف کیا ہے کہ دہشت گردی پر لگام تک بات چیت کا عمل شروع نہیں ہوگا۔پاکستان نے سدھو کے ساتھ وزیر خارجہ سشما سوراج اور پنجاب کے وزیر اعلی امرارندر سنگھ کو کوریڈور کی بنیاد کے لئے مدعو کیا تھا۔امرندر نے پاکستان کے دعوت نامے کوٹھکرادیاتھا۔


Share: